Sunday 16 December 2018

Btc Income Scam

فراڈ سے کیسے بچیں:


السلام علیکم دوستو
پاکستان دنیا میں ایک واحد ملک ہے جس کو ساری دنیا لیبارٹری سمجھتی ہے بقول ایک دوست کے کہ انھوں نے پاکستان کو مندر کا گھنٹہ سمجھا ہوا ہے جو بھی آتا ہے اسے بجا کر چلا جاتا ہے۔دنیا کے کسی کونے سے کوئی بھی بندہ اٹھتا ہے ایک منصوبہ بناتا ہے اور پاکستان کا رخ کرتا ہے اور پاکستانیوں کو آ کر لالچ دیتا ہے اور پاکستانی لالچ میں اندھے ہو کر اس میں پھنستے چلے جاتے ہیں پھر جب فراڈیا فراڈ کر بھاگ جاتا ہے تو بازو سر پر رکھ کر روتے ہیں۔ ایسا ہی ایک فراڈ چند دن پہلے شروع ہوا جس کانام btc-income.club تھا اس ویب سائیٹ نے شروع میں لوگوں کو ان کی انویسٹمنٹ پر 20% دینا شروع کیا پھر جب لوگ لالچ میں آ گئے اور ہزاروں ڈالر اس میں لگا دئیے تو کمپنی نے راتوں رات ویب سائیٹ بند کر دی اب عوام سر پہ ہاتھ رکھ کے بیٹھی ہے۔ لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوئی اب اسی ویب سائیٹ نے نئے نام سے دوبارہ 4 دن بعد سائیٹ بحال کی اور ان کا کہنا تھا کہ سائیٹ مینٹیننس پر تھی لہزا اب آپ دوبارہ انویسٹمنٹ کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔ اب نیا domain انھوں نے btc-income.com کے نام سے لانچ کیا ہے جب پرانے یوزرز نے رابطہ کیا کہ ہماری انویسٹمنٹ کا Withdraw ہمیں دیں تو ان پر مختلف اعتراض لگا کر ان کے اکاؤنٹس ڈس ایبل کر دئیے ہیں۔ اس بلاگ کے لکھنے کا مقصد یہی ہے کہ اس طرح کے Scammers سے بچیں اور دوسروں کو بھی اس سے بچائیں۔ اس ویب سائیٹ کے فراڈ کو ثبوت کے ساتھ یہاں واضح کیا جاۓ گا تا کہ ہر بات شک و شبہ سے بالا تر ہو۔
















Btc Income Scam

فراڈ سے کیسے بچیں: السلام علیکم دوستو پاکستان دنیا میں ایک واحد ملک ہے جس کو ساری دنیا لیبارٹری سمجھتی ہے بقول ایک دوست کے کہ انھو...